ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

عرب امارات نے مشہور ترین اور ارب پتی بھارتی تاجربی آر شیٹی کے اثاثے منجمد کردئیے

datetime 27  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کے مرکزی بنک نے ملک میں کام کرنے والے بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بھارتی کاروباری شخصیت ‘این ایم سی’ ہیلتھ کیئر گروپ کے بانی اور سابق چیئرمین بی آر شیٹی کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کردیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مرکزی بینک کی ہدایات میں شیٹی کے اکائونٹس کے ساتھ ساتھ ان کے خاندان کے کھاتے اور ان کی ملکیتی کمپنیوں کے بنک کھاتے بھی منجمد کردیے گئے ۔ مرکزی بنک نے بھارتی بزنس مین بی آر شیٹی کی کمپنیوں کے سینئر عہدیداروں اور منتظمین کے بنک کھاتے بھی منجمد کرنے کا حکم دیا ۔حال ہی میں این ایم سی نے چھ ارب 60 کروڑ ڈالر کے قرض کا انکشاف کیا تھا جو 30 جون 2019 کو ہیلتھ کیئر گروپ کے عبوری مالی ڈیٹا ظاہر نہیں کیا گیا۔نو اپریل کو برطانیہ کی سپریم کورٹ نے ابو ظبی کمرشل بینک کی طرف سے کی گئی درخواست کے جواب میں این ایم سی پر جوڈیشل گارڈ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس پرکمپنی نے کوئی اعتراض نہیں کیا۔بی آر شیٹی جو برطانیہ میں سنگین مالیاتی اسکینڈل میں ملوث ہونے کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں نے حالیہ پریس بیانات میں کہا تھا کہ وہ پروازیں کھلتے ہی امارات واپس جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…