ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ کی موت کی تردید کردی

datetime 26  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سئیول (آن لائن ) جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے سربراہ کی موت کی تردید کردی ہے۔ جنوبی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ 36 سالہ کم جونگ ان نہ صرف زندہ ہیں بلکہ ان کی صحت بھی پہلے سے بہتر ہے۔ یاد رہے کہ کم جونگ اْن کی شدید علالت کی خبریں 15 اپریل کے بعد سامنے آنا شروع ہوئیں تھیں جب انہیں اپنے والد کی برسی کی تقریب میں نہیں دیکھا گیا تھا، 22 اپریل کو رپورٹ میں بتایا تھا کہ کم جونگ اْن گزشتہ 2 ہفتوں سے شدید علیل ہیں

اور بعض رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ وہ دماغی طور پر مفلوج بن چکے ہیں۔کم جونگ اْن کی موت کی افواہیں اس وقت پھیل گئیں جب ایک امریکی صحافی نے اپنی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ چینی ریاست ہانگ کانگ کے ایک ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا کہ شمالی کوریا کے سربراہ چل بسے۔ اس سے قبل بھی کم جونگ اْن کے شدید علیل اور دماغی طور پر مفلوج یا مردہ ہونے کی خبریں گردش میں تھیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے نے بھی 22 اپریل کو رپورٹ میں بتایا تھا کہ کم جونگ اْن گزشتہ 2 ہفتوں سے شدید علیل ہیں اور بعض رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ وہ دماغی طور پر مفلوج بن چکے ہیں۔ شمالی کوریا کی 2 نیوز ویب سائٹس کے مطابق کم جونگ اْن کی طبیعت رواں ماہ کے آغاز میں ہی سے خراب ہوگئی تھی اور 12 اپریل کو ان کے دل کا آپریشن کرنا پڑا، جس وجہ سے وہ اپنی سرکاری رہائش گاہ سے پہاڑوں کے درمیان دوسری رہائش گاہ منتقل ہوگئے، جہاں ان کی طبیعت مزید بگڑگئی تھی۔ ان خبریں آنے کے بعد چینی حکومت نے بھی ایک طبی ٹیم کو 25 اپریل سے قبل شمالی کوریا بھیجا تھا۔ چینی حکام نے 25 اپریل کو تصدیق کی تھی کہ کم جونگ اْن کی طبیعت خراب ہونے کی خبروں کے بعد طبی ٹیم کو چند دن قبل ہی روانہ کیا گیا تھا تاہم چینی حکام نے شمالی کوریا کے سربراہ کی صحت کے حوالے سے بات نہیں کی تھی۔ اب جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے سربراہ کی موت کی تردید کردی ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…