جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

طالبان نے فوجی قافلے پر دھاوا بول دیا،7 اہلکار ہلاک ، طالبان نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے انتہائی دھماکہ خیز بات بھی کر دی

datetime 26  اپریل‬‮  2020 |

کابل(این این آئی) افغانستان میں طالبان جنگجووں کے حملے میں 7 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ 4 اہلکاروں کو اغوا کر کے لے گئے۔ادھرطالبان کی مقامی قیادت نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ افغان فوجیوں کو بڑا نقصان اْٹھانا پڑا ہے۔ افغان حکومت کو ملک میں قیام امن کے لیے اسیروں کو جلد از جلد رہا کرنا ہوگا۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے لوگار میں شدت پسند جنگجووئوں نے فوجی قافلے پر دھاوا بول دیا، حملہ اتنا اچانک تھا کہ افغان فوج کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا اور 7 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ 4 اہلکاروں کو اسلحہ اور فوجی گاڑیوں کے ہمراہ اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔طالبان کی مقامی قیادت نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ افغان فوجیوں کو بڑا نقصان اْٹھانا پڑا ہے۔ کابل حکومت کو ملک میں قیام امن کے لیے اسیروں کو جلد از جلد رہا کرنا ہوگا۔ایک ہفتے کے دوران صوبے تخار، قندھار، لوگار، سرپل، بلخ اور بدغیث کی چیک پوسٹوں پر طالبان حملوں میں ہلاک ہونے والے افغان سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی ہے۔ جب کہ صرف صوبے بدغیث میں 13 مرتبہ حملہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 29 فروری کو افغان طالبان اور امریکا کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کے باوجود تاحال افغانستان میں امن قائم نہیں ہوسکا ہے جس کا ذمہ دار طالبان نے اقتدار کے لیے لڑتے افغان قیادت کو قرار دیا جب کہ صدر اشرف غنی نے اس کی ذمہ داری طالبان پر عائد کی۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…