پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دھمکیوں سے نہیں ڈرتے، کسی قسم کی جارحیت پر فوری اور تباہ کن جواب دیں گے ،ایرانی صدرنے دو ٹوک اعلان کر دیا

datetime 26  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ہم خطے میں کسی بھی قسم کے تنازع کا آغاز نہیں کریں گے تاہم اپنے موثر دفاع کے لیے امریکی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق صدر حسن روحانی نے اپنے امریکی ہم منصب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ

ایران کبھی جارحیت میں پہل نہیں کرتا لیکن ہم اپنا دفاع کرنے کی مکمل اہلیت اور قابلیت رکھتے ہیں جو کہ ہمارا حق بھی ہے۔صدر حسن روحانی نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم خطے میں کسی قسم کا نیا تنازع کھڑا کرنا نہیں چاہتے لیکن یہ بتادینا ضروری سمجھتے ہیں کہ خطے میں امریکی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی قسم کی جارحیت پر فوری اور تباہ کن جواب دیں گے۔ایران کے پاسداران انقلاب کی جانب سے ملٹری سٹیلائٹ کو خلا میں زمین کے مدار کے قریب بھیجنے کے کامیاب تجربے پر امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے اور صدر ٹرمپ نے اس حوالے سے اور امیر قطر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا جس کے بعد ایرانی صدر نے بھی قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے خصوصی بات چیت کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…