ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

مکہ مکرمہ کے سوا مملکت کے تمام علاقوں میں کرفیو میں جزوی نرم

datetime 26  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یریاض (این این آئی)سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کرونا کے سبب شہریوں اور غیر ملکی مقیمین کو درپیش قرنطینہ میں نرمی کے لیے بعض اقدامات کی منظوری دی ہے۔ اس سلسلے میںاتوار سے مملکت کے تمام علاقوں میں جزوی طور پر کرفیو اٹھا لیا گیا ہے تاہم مکہ مکرمہ اور سابقہ طور پر الگ تھلگ کیے گئے علاقوں میں مکمل کرفیو رہے گا۔فیصلے کے تحت بیس رمضان تک

صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کرفیو میں نرمی رہے گی۔سعودی خبر رساں ایجنسی (ایسی پی اے) کے  مطابق نے بتایا کہ کرفیو کے اوقات میں نرمی کے دوران صحت کے قواعد و ضوابط کے ساتھ بعض اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی ممکن ہو سکے گی۔ اس کا مقصد سعودی شہریوں اور غیر ملکی مقیمین کے لیے نرمی پیدا کرنا ہے۔ 26 اپریل 2020 ء سے مملکت کے تمام علاقوں میں صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک کرفیو کے اوقات میں نرمی رہے گی۔ یہ نرمی بدھ 20 رمضان 1441 ہجری مطابق 13 مئی 2020 ء تک برقرار رہے گی۔ اس دوران مکہ مکرمہ شہر اور اْن تمام علاقوں میں 24 گھنٹے کرفیو نافذ رہے گا جن کو سابقہ فیصلوں اور بیانات میں الگ تھلگ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔2. سابقہ مستثنی سرگرمیوں کے علاوہ بعض اقتصادی اور تجارتی سرگرمیاں کھولنے کی اجازت ہو گی۔ اس پر عمل درامد کا آغاز بدھ 6 رمضان مطابق 29 اپریل کو ہو گا۔ یہ سلسلہ بدھ 20 رمضان مطابق 13 مئی تک جاری رہے گا۔اس سلسلے میں باور کرایا گیا ہے کہ جن مقامات پر جسمانی سمافی فاصلے کو یقینی نہیں بنایا گیا تو وہاں کسی بھی قسم کی سرگرمی پر پابندی جاری رہے گی۔ ان مقامات میں بیوٹی کلینکس، ہیئر کٹنگ سیلونز، اسپورٹس اور ہیلتھ کلبس، تفریحی مراکز، سینیما ہاؤسز، بیوٹی سیلونز، ریستوران، قہوہ خانے اور متعلقہ اداروں کی جانب سے متعین کردہ دیگر سرگرمیاں شامل ہیں۔ کنٹریکٹرز کمپنیوں اور فیکٹریوں کو دوبارہ سے اپنی سرگرمیاں انجام دینے کی اجازت دی گئی ہے۔ ان مقامات پر اوقات کی قید کے بغیر کام کی نوعیت کے مطابق سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ اس اجازت کا اطلاق بدھ 6 رمضان مطابق 29 اپریل سے بدھ 20 رمضان مطابق 13 مئی تک ہو گا۔شاہ سلمان نے یہ ہدایات بھی جاری کی ہیں کہ صحت کے حوالے سے صورت حال کی بنیاد پر کرفیو سے متعلق کسی بھی اقدام میں ترمیم کے لیے ، وزارت داخلہ متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ کاری کے امور سنبھالے گی۔‎

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…