جنیوا (این این آئی )عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ اس وقت تک ایسا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا ہے جس سے یہ ظاہرہو کہ کرونا وائرس کاشکار صحت یاب ہونے والے مریض اس کے دوبارہ حملے سے محفوظ ہوگئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے ایک بیان میں خبردار کیا کہ متاثرہ لوگوں کو مدافعتی پاسپورٹس یا
خطرے سے پاک سرٹی فیکیٹوں کے اجرا سے گریز کیا جائے کیونکہ اس عمل سے کرونا وائرس پھیلنے کے خطرات میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ پہلے سے متاثرہ لوگ احتیاطی تدابیر کو نظرانداز کرسکتے ہیں۔چلّی نے گذشتہ ہفتے یہ کہا تھا کہ وہ کرونا کے مرض سے صحت یاب ہونے والے افراد کو صحت پاسپورٹس کا اجرا شروع کردے گا۔