منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

بنگلہ دیش نے روہنگیا مہاجرین کی کشتیوں کو داخلے کی اجازت دینے سے انکارکر دیا

datetime 25  اپریل‬‮  2020 |

ڈھاکہ (این این آئی)بنگلہ دیش نے بے آف بنگال میں پھنسے ہوئے روہنگیا مہاجرین کے جہازوں کو اپنی سمندر حدود میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کردیا جس میں تقریباً 500 مہاجرین سوار ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے سے سمندر میں پھنسے ہوئے روہنگیا مہاجرین کے معاملے پر بات کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن کا کہنا تھا کہ ‘یہ بنگلہ دیش کی ذمہ داری نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش کو ان روہنگیا مہاجرین کو لینے کے لیے کیوں کہا جارہا ہے، وہ گہرے سمندر میں ہیں اور بنگلہ دیش کی حدود کے اندر بھی نہیں ہیں۔بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ کے مطابق بے بنگال کے اطراف میں تقریباً 8 ممالک کی سرحد ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ پہلے میانمار کی حکومت کو کہیں کیونکہ وہ ان کے شہری ہیں۔رپورٹ کے مطابق ماہی گیروں کے دوجہازوں میں تقریباً 500 افراد سوار ہیں جن میں خواتین بچے اور مرد شامل ہیں جن کو کورونا وائرس کی وبا کے باعث ملائیشیا کی جانب سے داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔اقوام متحدہ کا ادارہ برائے مہاجرین (یواین ایچ سی آر) کے مطابق ‘کئی ہفتوں سے سمندر میں پھنسے ہوئے روہنگیا مہاجرین مناسب خوراک اور پانی کے بغیر ہیں۔بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ عبدالمومن نے کہا کہ چند ہفتے قبل ہے بنگلہ دیش نے 396 روہنگیا مہاجرین کو بچایا تھا جو ملائیشا پہنچنے میں ناکام ہوا تھا۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کا کہا کہ بنگلہ دیش کو ہر دفعہ ذمہ داری کیوں لینی چاہیے، بنگلہ دیش پہلے ہی 10 لاکھ سے زائد روہنگیا کو جگہ دے چکا ہے اور اب ہم اپنی استعداد سے باہر ہوگئے ہیں۔عبدالمومن کے مؤقف کے برعکس ہیومن رائٹس واچ نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کی حکومت چاہیے کہ سمندر میں پھنسے ہوئے مہاجرین کو فوری طور پر اترنے کی اجازت دے اور انہیں ضروری خوراک، پانی اور صحت کا انتظام کرے۔ہیومن رائٹس واچ ایشیا کے ڈائریکٹر براڈ ایڈمز کے مطابق بنگلہ دیش پر میانمار کی فوج کے بدترین جرائم کے نتیجے میں بھاری بوجھ آچکا ہے لیکن یہ کوئی بات نہیں کہ سمندر میں پھنسے مہاجرین کو موت کی طرف دھکیل دیا جائے۔

انہوں نے بنگلہ دیش کی حکومت پر زور دیا کہ جو مہاجرین بدترین حالات کا شکار ہیں ان کی مدد جاری رکھنی چاہے اور روہنگیا مہاجرین کی مدد کرکے حالیہ برسوں میں جو عالمی شہرت حاصل کی ہے اس کو محفوظ رکھیں۔بنگلہ دیش کی بحریہ کے لیفٹیننٹ کمانڈر سہیل رانا نے کہا کہ انہوں نے روہنگیا مہاجرین کے کسی جہاز کو ہماری سمندری حدود میں آتے ہوئے نہیں دیکھا تاہم ایک ماہی گیر کا کہنا تھا کہ انہوں نے 20 اپریل کو روہنگیا مہاجرین کی دو کشتیوں کو دیکھا تھا

جو ساحل کی طرف بڑھ رہی تھیں، میں اس وقت دیگر ماہی گیروں کے ساتھ اپنی کشتی میں تھا۔ہیومن رائٹس واچ کے مطابق بنگلہ دیش اپنی عالمی ذمہ داری کو پوری کرتے ہوئے اجازت دے اور جہاز کو واپس نہ بھیجے جس کے نتیجے میں کسی کو نقصان کا سامنا کرنا پڑیگا۔بیان میں عالمی تنظیم نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کے تحت ملائیشیا اور تھائی لینڈ سمیت تمام ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ مشکل میں پھنسی ہوئی کشتیوں کو جواب دے اور ان کو بچانے کا عمل شروع کریں اور پناہ کے خواہاں لوگوں کی زندگیوں کو سمندر میں خطرے میں نہ ڈالیں۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…