ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

ایران میں کورونا وائرس ایک بار پھرتیزی سے پھیلنے کا خدشہ، 24 گھنٹوں میں درجنوں ہلاکتیں

datetime 25  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)ایران میں طبی حکام نے ملک میں دوبارہ کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق ایران میں رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی ایک دن میں 76 اموات کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار 650 ہوچکی ہے۔

تہران میں کورونا وائرس کی انسداد کے کوآرڈینیٹر علی رضا زالی کا کہنا ہے کہ اپریل کے آغاز سے وبا کے پھیلاؤ میں سست روی آگئی تھی تاہم ایک بار پھر اس میں تیزی آگئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق علی رضا زالی کا کہنا تھا کہ اموات اور مریضوں میں تشخیص کی تعداد میں یک دم اضافے سے خدشہ ہے کہ تہران میں وبا کی ایک نئی لہر سر پیدا ہوگی۔اس کے علاوہ ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہان پور نے کہا کہ ایران میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 89 ہزار 328 ہوچکی ہے جن میں سے 1 ہزار 134 گزشتہ 24 گھنٹوں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ تاہم یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ایران میں اموات کی تعداد سرکاری اعداد و شمار سے زیادہ ہے۔دوسری جانب وزارت صحت کے شعبہ برائے وبائی امراض کے سربراہ محمد مہدی گویا نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے شمال میں گیلان، مازندران اور وسطی ایران میں قم میں حکومت نے وبا کی روک تھام کے لیے بڑے پیمانے پر کوششیں کی تھیں اور اب یہاں بھی وبا کی نئی لہر پیدا ہونے کے آثار پیدا ہوگئے ہیں۔ عوام کو سماجی فاصلہ اور دیگر احتیاطی تدابیر پر سختی سے کاربند رہیں۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…