جکارتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں کرونا وائرس نے خوف پھیلایا ہوا ہے اور ہر ملک میں احتیاطی تدابیر کا سلسلہ بھی جاری ہے، مسلمان ممالک میں نماز ادا کرنے کے لئے ایس او پیز جاری کئے گئے ہیں، کئی ممالک میں تو باجماعت نماز پر پابندی بھی لگا دی گئی ہے، ایسے میں انڈونیشیا میں بھی مسلمانوں کے اجتماع پر پابندی عائد کی گئی ہے،
انڈونیشین صدر نے کرونا سے بچاؤ کیلئے مساجد میں سماجی فاصلہ رکھنے کی ہدایات کی ہوئی ہیں،کرونا سے متاثرہ ملک انڈونیشیا کی ایک مسجد کی تصاویر وائرل ہوئی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ سماجی فاصلہ رکھتے ہوئے مسجدوں کو آباد کئے ہوئے ہیں اور قرآن پاک کی تلاوت میں مصروف ہیں۔
انڈونیشیا کی ایک مسجد میں تلاوت قرآن کا منظر
فاصلہ برقرار رکھ کر مساجد کو آباد رکھا جا رہا ہے pic.twitter.com/yGqFofkRSO— ترکی اردو (@TurkeyUrdu) April 25, 2020