ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

بیٹے کو بتانا کہ وہ اپنے والد کا سب سے اچھا پھول ہے اور میری بیٹی کو بتانا کہ وہ ایک شہزادی ہے، ایک شخص کا کرونا وائرس سے مرنے سے قبل بیوی اور بچوں کے نام دردبھرا پیغام

datetime 25  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آن لائن)کورونا وائرس سے مرنے والے امریکی شخص کی بیوی کو اْس کے مرنے کے بعد اپنے شوہر کے موبائل فون سے محبت بھرا پیغام موصول ہوگیا۔بین الاقوامی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق رواں ماہ 22 اپریل کو امریکا میں 32 سالہ جوناتھن نامی ایک شخص کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوگیا تھا جس کے بعد اْس شخص کی اہلیہ کیٹی کو اپنے شوہر کے موبائل سے ایک ایسا پیغام موصول ہوا جس نے اْس کے شوہر کی موت کے غم کو مزید بڑھا دیا۔

کیٹی کے مطابق جب وہ اسپتال میں اپنے شوہر کی موت کے بعد اْس کا سارا سامان واپس گھر لے کر جارہی تھی تو اْسی دوران اْس نے اپنے شوہر کا موبائل فون دیکھا جس میں اْس کو اپنے شوہر کا وہ آخری پیغام موصول ہوا۔جوناتھن کی اہلیہ کے مطابق اْس کے شوہر نے اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ ’کیٹی میں تْم سے اور اپنے بچوں سے بہت پیار کرتا ہوں اور تْم نے مجھے وہ بہترین زندگی دی جس کا میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا، اِس کے لیے میں بہت خوش قسمت ہوں۔‘امریکی شخص نے لکھا کہ ’میں اپنے دونوں بچوں براڈین اور پینی کا والد ہونے پر اور تمہارا شوہر ہونے پر فخر محسوس کرتا ہوں، کیٹی تْم میری زندگی کی سب سے خوبصورت اور دیکھ بھال کرنے والی فرد ہو۔‘اْنہوں نے لکھا کہ ’یہ بات سچ ہے کہ میں نے تمہارے ساتھ خوشیوں بھری زندگی بسر کی ہے اور تْم ہمارے بچوں کے لیے بھی ایک بہترین ماں ثابت ہوئی ہو۔‘جوناتھن نے لکھا کہ ’میرے بیٹے براڈین کو بتانا کہ وہ اپنے والد کا سب سے اچھا پھول ہے اور میری بیٹی کو بتانا کہ وہ ایک شہزادی ہے اور ہمارے بچے زندگی میں جو کچھ بھی کرنا چاہیں اْن کو وہ کرنے دینا۔امریکی شخص نے لکھا کہ ’اگر تمہیں زندگی میں کبھی کوئی ملے اور وہ تم سے محبت کرنے کے ساتھ ہی ہمارے بچوں سے بھی محبت کرے تو تْم اْس کا ہاتھ تھام لینا۔‘آخر میں اْنہوں نے لکھا کہ ’ہمیشہ خوش رہنا چاہے کچھ بھی ہوجائے۔‘کیٹی نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر کا آخری پیغام پڑھنے کے بعد سے مزید غمزدہ ہوگئی ہے اور اْس کو اپنے شوہر کے اِس پیغام سے مضبوط ہونے کا حوصلہ بھی ملا ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…