ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

کورونا کے خاتمے کیلیے ٹرمپ کی انجکشن کی انوکھی تجویز ، انہوں نے ایسا کہا تھا کہ پوری دنیا میں مذا ق بن گیا

datetime 24  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاس میں اپنی روزانہ کی بریفنگ کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کو جراثیم کش دوا لگانے کی تجویز پیش کردی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس میں کورونا وائرس پر گرمی اور سورج کی روشنی کے اثر سے متعلق حکومتی محققین کے کام کے حوالے سے گفتگو کی جارہی تھی۔

محققین کا کہنا تھا کہ وائرس زیادہ گرم اور نمی والے ماحول میں دیر تک زندہ نہیں رہ سکتا اور یہ سورج کی شعاعوں سے جلد مر جاتا ہے۔بعد ازاں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی بریفنگ کے دوران کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے سب سے پہلے جسم میں کسی طرح روشنی داخل کرنے کا کہا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر اس طرح سے وائرس جلد مر سکتا ہے تو کیا کوئی ایسا طریقہ ہے جس سے ہم جسم میں جراثیم کش انجیکشن لگا سکیں؟، اس حوالے سے تحقیق کرنا دلچسپ ہوگا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جسم میں روشنی داخل کرنے اور جراثیم کش کا انجیکشن لگانے کی تجویز کے بعد ان کا مذاق بن کررہ گیا اور ڈاکٹرز اور وبائی امراض کے ماہرین کی جانب سے تشویش کا اظہار کیاجا رہا ہے۔ڈاکٹر یوجین گو کی لیبارٹری میں کورونا سے متعلق تحقیق جاری ہے اور ان کا ٹرمپ کی تجویز پر کہنا تھا کہ ٹرمپ بالکل غلط اورغیر ذمہ دار ہیں، اگر آپ کورونا وائرس میں مبتلا ہیں تو وائرس آپ کے خلیوں کے اندر ہے اور اسے مارنے کے لیے اگر کسی جراثیم کش کا استعمال کیا جائے گا تو کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ آپ خود بھی مر جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…