منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

فیس بک پر فروخت کیلئے پیش کی جانیوالی خاتون بازیاب، جانتے ہیں خاتون کی قیمت صرف کتنے امریکی ڈالر لگائی گئی تھی؟

datetime 24  اپریل‬‮  2020 |

بیروت (این این آئی)لبنان میں فیس بک پر فروخت کے لیے پیش کی جانے والی خاتون کو بازیاب کراکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان میں ایک نائیجیرین خاتون کی فروخت کے لیے فیس بک پر اشتہار دیا گیا جس میں خاتون کے پاسپورٹ کی تصویر لگاکر خاتون کی قیمت ایک ہزار امریکی ڈالر لکھی گئی۔ملزم نے خاتون کا پاسپورٹ فیس بک پر پوسٹ کرتے ہوئے عربی میں لکھا کہ نائیجیریا کی گھریلو ملازمہ نئی قانونی دستاویزات کے ساتھ فروخت کے لیے دستیاب ہے، اس کی عمر 30 سال ہے

اور وہ بہت فعال اور صاف ستھری ہے جب کہ اس شخص نے خاتون کی قیمت ایک ہزار امریکی ڈالر مقرر کی تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید رد عمل کا اظہار کیا جس پر سرکاری حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بازیاب کرالیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خاتون کی عمر 30 سال کے قریب ہے اور وہ مغربی نائیجیریا کی رہائشی ہے۔لبنانی حکام نے خاتون کی فروخت کا اشتہار لگانے کے الزام میں ایک شخص کو انسانی اسمگلنگ کے جرم میں گرفتار بھی کیا ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…