بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

پیوٹن اور محمد بن سلمان کے درمیان ٹھن گئی ، سخت الفاظ کا استعمال ۔۔ غیر ملکی اخبار نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

datetime 24  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ماہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ہونے والی ایک ٹیلی فونک بات چیت کے دوران دونوں رہنمائوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔روزنامہ جنگ کے مطابق غیر ملکی خبررساں ادارے نے دعویٰ میں کہا ہے کہ

دونوں رہنما کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ہی دنیا بھر میں آئل مارکیٹس اور قیمتوں میں بگاڑ پیدا ہونا شروع ہوا اور یہ صورتحال گزشتہ ہفتے تیل کی قیمتیں صفر سے بھی نیچے گرنے کا سبب بن گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس تباہ کن فون کال کی معلومات رکھنے والے سعودی حکام نے بتایا ہے کہ اس فون کال نے دونوں ملکوں کے درمیان کئی مہینوں سے جاری پر ا من ماحول اور ہتھیاروں کے ایک بہت بڑے معاہدے کو خطرے میں ڈال دیا۔ یہ فون کال 6؍ مارچ کو اوپیک پلس کے اجلاس سے قبل ہوئی تھی۔ اجلاس میں تیل پیدا کرنے والے ممالک کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں تیل کی کھپت کم ہونے پر قیمتیں ضابطے میں لانے پر اتفاق رائے میں ناکام ہوگئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…