دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) شاہی خاندان کی ایک رکن شہزادی ہندالقاسمی نے سوشل میڈیا پر اسلامو فوبیا کا نوٹس لے لیا ہے،اس نے ایک ہندو تارک وطن کی ٹوئٹس کے ذریعے ٹھکائی کر دی،انہوں نے کہا کہ جو ملک تمہیں روزی روٹی دیتا ہے اس میں تم نفرت نہ پھیلاؤ، شہزادی نے ایک صارف کی طرف سے
بہت ساری پوسٹوں کا جواب دیا اس صارف کا نام سوربھ اپادھیائے ہے۔ اپادھیائے نے مارچ میں دہلی میں منعقدہ تبلیغی جماعت کے بارے میں مسلمانوں پر تنقید کرتے ہوئے ٹویٹس جاری کی تھیں،اس کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کی وجہ سے ہندوستان میں COVID-19 کے واقعات میں اضافہ ہوا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ میرے مذہب پر حملہ کیا، میرے رسول کی شان میں گستاخی کی، میری روایات پر اُنگلی اُٹھائی تو میں خاموش نہ رہ سکی،مجھےزیادہ حیرت اس بھارتی شخص پر ہوئی جس نے انتہائی متصابانہ رویہ اختیار کیا ، اس نے متعدی بیماری کو پھیلانے کے لئے مسلمانوں کی جانب سے کھانے پر تھوکنے کی افواہیں بھی پھیلائیں۔ شہزادی قاسمی نے اپادھیائے کے ٹویٹس کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ جو لوگوں نے تعصب اور اسلامو فوبیا میں ملوث ہیں، ان کو بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑے گا اور انہیں متحدہ عرب امارات چھوڑنا پڑے گا۔ انتباہ کے بعد اپادھیائے نے اپنا ٹویٹر اکاؤنٹ غیر فعال کر دیا۔