اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

سب سے طویل دورانیے کا روزہ کن ممالک میں ہو گااور مختصر ترین دورانیہ کا روزہ کہاں کہاں ہو گا؟ جانئے

datetime 23  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )امسال رمضان المبارک میں سب سے طویل روزے کادورانیہ 20 جبکہ سب سے مختصر دورانیہ 11گھنٹے 30 منٹ تک ہوگا۔سب سے طویل دورانیے کا روزہ اس سال متعدد یورپی ممالک میں ہوگا، جہاں روزے کے دورانیہ ساڑھے 18سے 20 گھنٹے تک ہوگا۔متعدد یورپی ممالک میں 20 گھنٹے کے دورانیے کا روزہ ہوگا، جبکہ کئی ممالک میں 19 اور متعدد ممالک میں ساڑھے 18 گھنٹے یا اس سے زائد دورانیے کا روزہ ہوگا۔

اسی طرح مختصر دورانیے کا روزہ ساڑھے 11 گھنٹے تک ہوگا اور اسی درانیے والے ممالک میں جنوبی امریکی ممالک اور بحرالکاحل کے ممالک شامل ہیں۔عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق نیوزی لینڈ و آ سٹریلیا جیسے ممالک میں سب سے مختصر دورانیے جبکہ گرین لینڈ و ناروے جیسے ممالک میں طویل دورانیے کے روزے رکھے جائیں گے۔سب سے طویل 20 گھنٹے دورانیے والے ممالک میں ناروے،گرین لینڈ،فن لینڈ،19 گھنٹے دورانیے والے ممالک میںسویڈن،جرمنی،ساڑھے 18 گھنٹے دورانیے والے ممالک میںڈنمارک، پولینڈ، برطانیہ، قازقستان، جن ممالک جمیں18 گھنٹے دورانیے کا روزہ ہوگا ان میںبیلجیم،سوئٹزرلینڈ،ساڑھے 17 گھنٹے دورانیے والے ممالک میںرومانیہ،17 گھنٹے دورانیے والے ممالک میںکینیڈا،روس،فرانس،اٹلی،افغانستان شامل ہیں ۔جن ممالک میںساڑھے 16 گھنٹے دورانیے کا روزہ ہوگا ان میںاسپین،پرتگال،یونان،چین،شمالی کوریا،ترکی شامل ہیں۔امریکہ کی کئی ریاستوں میں 16 گھنٹے دورانیے کا روزہ ہوگا جبکہ دیگر جن ممالک میں 16گھنٹے دورانیے کا روزہ ہوگا ان میںمراکش،جاپان،ایران اور عرفاق شامل ہیں۔ساڑھے 15 گھنٹے دورانیے والے ممالک میں مصر،فلسطین،کویت،پاکستان کے چند علاقوں میں کچھ روزے ساڑھے 15گھنٹے دورانیے کے ہوں گے۔15 گھنٹے دورانیے والے ممالک میں بھارت،بنگلہ دیش، عمان،ہانگ کانگ،سعودی عرب،قطر،اورمتحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

جن ممالک میں ساڑھے 14 گھنٹے دورانیے کا ر وزہ ہوگا ان میں سوڈان جبکہ 14 گھنٹے دورانیے والے ممالک میںیمن،ایتھوپیا،سری لنکا اورتھائی لینڈ شامل ہیں۔ساڑھے 13 گھنٹے دورانیے والے ممالک میںملائیشیاء اورسنگاپور شامل ہیں۔13 گھنٹے دورانیے والے ممالک میںانگولا،انڈونیشیا، اورکینیا،ساڑھے 12 گھنٹے دورانیے والے ممالک میںبرازیلاورزمبابوے، جنوبی افریقہ اس ملک کے بعض علاقوں میں بھی ساڑھے 11 گھنٹے دورانیے کا روزہ ہوگا۔سب سے مختصر دورانیے ساڑھے 11 گھنٹے والے ممالک میںارجنٹائن،نیوزی لینڈ،آسٹریلیا اور چلی شامل ہیں۔مندرجہ بالا دنیا کے متعدد ممالک کے مختلف علاقوں میں روزے کا دورانیہ مختلف بھی ہوسکتا ہے تاہم بعض ممالک میں حکومت کی جانب سے ایک ہی دورانیہ مقرر کیا جاتا ہے۔دنیا کے ایسے ممالک بھی ہیں جہاں دن اور رات کے درانیے میں کافی فرق ہے اور کئی ممالک میں دن محض 4 سے 5 گھنٹے کا ہوتا ہے تو ایسے ممالک کی حکومتیں ہر سال مذہبی علما ء کی مشاورت کے ساتھ روزے کے دورانیے کے حوالے سے وقت کا اعلان کرتے ہیں اور ایسے ممالک میں عام طور پر 15 سے 18 گھنٹے دورانیے کا روزہ ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…