ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)رمضان المبارک میں سعودی عرب نے تمام ریسٹورنٹ کھولنے کا اعلان کر دیا، سعودی حکومت کے اعلامیہ کے مطابق تمام ریسٹورنٹ دن تین بجے سے صبح تین بجے تک کھلے رہیں گے، لوگوں کی سہولت کے لئے سعودی حکومت نے یہ اعلان کیا ہے
تاکہ شہریوں کو رمضان المبارک میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے، سعودی حکومت کے مطابق رمضان المبارک میں ریسٹورنٹ کھولنے کے لئے باقاعدہ احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی اور سماجی دوری کے فیصلے پر بھی مکمل عملدرآمد کرایا جائے گا۔