دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں رمضان کا چاند نظر آ گیا ہے، اس طرح متحدہ عرب امارات میں یکم رمضان بروز جمعتہ المبارک 24 اپریل کو ہو گا، اس بات کا ابھی تک حتمی اعلان نہیں کیا گیا ہے، متحدہ عرب امارات کی رویت ہلال کمیٹی ہی اس کا باقاعدہ اعلان کرے گی۔ محکمہ فلکیات نے اپنے ٹوئٹر پیغام
میں بتایا کہ ماہ مقدس کا چاند جمعرات کی دوپہر کو راس الخیمہ کے علاقے میں دیکھا گیا۔اس پر چاند کی شہادت کے حوالے سے متعلقہ حکام کو مطلع کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ مصر، تیونس، لبنان، ملائیشیا، انڈونیشیا، سنگاپور اور آسٹریلیا میں بھی چاند نظر آ گیا ہے لہٰذا وہاں بھی پہلا روز بروز جمعتہ المبارک ہو گا۔