اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

کرونا وائرس کتنے عرصے تک دنیا بھر میں اپنی تباہ کاریاں پھیلاتا رہے گا؟سربراہ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا

datetime 23  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنیوا(این این آئی)عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس لمبے عرصے تک رہے گا۔لاک ڈاون میں نرمی یا اسے ختم کرنا وائرس کے لئے دوبارہ سر اٹھانے جیسا ہوگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنیوا میں بریفنگ کے دوران عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ ہم نے ایمرجنسی کا اعلان صحیح وقت پر کر دیا تھا جس کا جواب دینے کے لئے ملکوں کے پاس وقت تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ ممالک میں کورونا کیسز کم ہونا شروع ہوئے ہیں جبکہ کئی ممالک میں یہ اب بھی پھیل رہا ہے۔

گھروں پر رہنے اور سماجی فاصلوں کے احکامات پر عملدرآمد کی وجہ سے بیماری کا پھیلنا کم ہوا ہے لیکن پھر بھی یہ وائرس بہت ہی خطرناک ہے۔استعفے کے سوال پر ڈاکٹر ٹیڈرس نے کہا کہ وہ لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لئے دن رات کام کرتے رہیں گے۔ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کورونا وائرس ہمارے درمیان لمبے عرصے تک رہے گا۔واضح رہے ڈاکٹر ٹیڈرس کے کام سے متعلق کچھ امریکی سیاستدانوں کی جانب سے تنقید کی گئی تھی جبکہ دیگر ملکوں نے عالمی ادارہ صحت کے کام کی تعریف بھی کی تھی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…