دبئی (این این آئی)متحدہ عرب امارات کی فتویٰ کونسل نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں کورونا ٹیسٹ کرانے سے روزہ نہیں ٹوٹے گا۔ بدھ کو متحدہ عرب امارا-ت کی فتویٰ کونسل نے کہا کہ مہلک وائرس کے ٹیسٹ کیلئے کاٹن کے ذریعے ناک سے نمونہ لیا جاتا ہے لہٰذا روزہ ٹوٹنے کے ڈر سے کورونا ٹیسٹ کرانے سے گریز نہ کیا جائے۔خیال رہے کہ اس سے
قبل بھی فتویٰ کونسل نے رمضان المبارک کے حوالے سے گائیڈ لائن جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ایسے افراد جن میں کورونا کی علامات ظاہر ہوں وہ روزے چھوڑسکتے ہیں۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں رحمتوں والے مہینے رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور ایسے موقع پر مبارک ماہ شروع ہوگا جب پوری دنیا میں مہلک وائرس پھیل چکا ہے۔