اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

دنیا کی توجہ کرونا پر مرکوز ،عالمی اشتہاری داعشی سربراہ عراق میں داخل

datetime 22  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن/بغداد(این این آئی) دہشت گردی کیخلاف جنگ سے توجہ ہٹنے کے نتیجے میں داعش کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ ایک بار پھر حرکت میں آگئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عراق کے انٹیلی جنس اداروں کی طرف سے بتایا گیا کہ داعش کا موجودہ سربراہ اور مقتول جنگجو ابو بکر البغدادی کا جانشین ابو ابراہیم القرشی عراق میں داخل ہوگیا ہے۔ذرائع کا کہنا تھاکہ البغدادی کرونا وبا کے نتیجے میں

عالمی توجہ ہٹنے سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔ امریکا نے ابراہیم القرشی کو دنیا کے درجہ اول کے اشتہاریوں میں شامل کرتے ہوئے اس کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر 50 لاکھ ڈالر کی بھاری رقم کا انعام مقرر کیا ہے۔امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے ٹویٹرپر جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ القرشی ایک دہشت گرد ہے اور اس نے سنگین نوعیت کے جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ بیان میں عام الناس سے اپیل کی گئی کہ وہ دہشت گرد ابراہیم القرشی کے بارے میں معلومات فراہم کرکے دنیا کو دہشت گردی سے بچانے میں مدد کریں۔ اس کے بدلے میں انہیں پانچ ملین ڈالر انعام دیا جائے گا۔ بیان میں امریکی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ پیارے عراقی بھائیوں!آپ داعش کے موجود سربراہ حجی عبداللہ المعروف ابراہیم القرشی کے جرائم اور دہشت گردی میں ملوث ہونے کے بارے میں اچھی طرح جانتے ہو۔ اس کے جرائم شمار قطار سے باہر ہیں۔ اگر آپ کے پاس اس کے بارے میں کسی قسم کی معلومات موجود ہیں تو ہمارے ساتھ شیئر کریں اور اس کے بدلے میں آپ کو پچاس لاکھ لاکھ ڈالردیئے جائیں گے۔انٹیلی جنس داروں اور دہشت گرد گروپوں پر نظر رکھنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ ‘داعش’ کرونا کی وبا سے فایدہ اٹھا کر خود کو مزید منظم کرنے اور اپنی ازسر نو صف بندی کی کوشش کررہی ہے۔ عراق کے ایک انٹیلی جنس ذریعے کا کہنا ہے کہ داعشی سربراہ ابو ابراہیم القرشی شام سے عراق میں داخل ہوگئے ہیں تاہم اس کے حوالے القرشی کے بارے میں مزید معلومات نہیں مل سکی ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…