منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

بحرین میں بندشوں میں سات مئی تک توسیع ،رمضان کی سرگرمیوں پر پابندی

datetime 22  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منامہ (این این آئی)بحرین نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے بیشتر عوامی تفریحی سرگرمیوں کے مراکز کی بندش میں سات مئی تک توسیع کردی ہے اور پیشگی حفاظتی اقدامات کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بحرینی حکومت نے رمضان المبارک میں افطار اور کھانوں کے روایتی اجتماعات پربھی پابندی عاید کردی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق بحرینی حکومت کے نئے احکامات 23 اپریل شام سات بجے سے

نافذالعمل ہوں گے اور یہ سات مئی تک جاری رہیں گے۔ان کے تحت مووی تھیٹرز ،کمرشل اسپورٹس جیمنیزیم ، فٹ نس اسٹوڈیوز ، سوئمنگ پول اور تفریحی سرگرمیوں کے مراکز بند رہیں گے۔شیشہ کیفے اور ان کی خدمات بدستور محدود رہیں گی ۔ان سے کھانے پینے کی اشیا خرید کی جاسکتی ہیں یا پھر وہ کھانا گھروں یا دفاتر میں پہنچا سکیں گے۔ریستورانوں ، سیاحت گاہوں اور کھانے کی خدمات مہیا کرنے والی دوسرے جگہوں سے صرف بیرونی آرڈرز کی ترسیل کی جاسکے گی۔نجی ہیلتھ کلینیکوں میں تمام غیر ضروری طبی خدمات بدستور معطل رہیں گی۔گراسری اسٹور کے کھلنے کے بعد پہلے گھنٹے میں صرف بزرگ افراد اور حاملہ خواتین ہی خریداری کرسکیں گی۔پانچ یا اس سے کم افراد ہی ایک وقت میں اکٹھے ہوسکیں گے۔اس سے زیادہ نہیں۔ عام افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جہاں تک ممکن ہو، اپنے گھروں ہی میں مقیم رہیں اور صرف وقتِ ضرورت ہی گھروں سے باہر نکلیں۔تمام شہری اور مکین گھروں سے باہر عوامی جگہوں پر جاتے وقت چہرے کے ماسک پہننے کے پابند ہوں گے۔تجارتی اور صنعتی اشیا بیچنے والی کمپنیاں یا فرمیں اپنے گاہکوں کو صرف آن لائن ہی اپنی چیزیں فروخت کرسکیں گی۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…