لند ن (آن لائن)بین الاقوامی ترقیاتی تنظیم آکسفم نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس سے 50 کروڑ سے زیادہ افراد غربت کا شکار ہو سکتے ہیں۔چیریٹی گروپ آکسفم نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ کورونا کی وبا کے منفی اثرات غریب ملکوں پر زیادہ محسوس ہوں گے۔ آکسفم کی جانب سے کی جانے والی اس تحقیق میں عالمی بینک کی جانب سے ایک اعشاریہ 90 ڈالر، 3 اعشاریہ 20 ڈالر اور 5 اعشاریہ 50 ڈالر
یومیہ کمانے والوں کا ذکر کیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 1990 کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ ان تینوں درجات میں غربت کی شرح بڑھے گی اور آمدنی میں 20 فیصد کمی واقع ہوگی۔خیال رہے کہ عالمگیر وبا کورونا وائرس نے اب تقریباً تمام دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 25 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 77 ہزار سے زائد ہے۔