بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

پاکستان واپس آنےو الے مسافروں کو ٹکٹ مہنگے بیچے جانے لگے دبئی میں پاکستانی قونصل خانے کا فوری ایکشن ، ٹکٹ کاؤنٹر بند کردیا

datetime 21  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)دبئی میں واقع  پاکستان قونصل خانے نے ٹکٹ کاؤنٹر بند کردیا۔مسافروں کے مطابق دبئی میں پاکستان آنے والے مسافروں کو مہنگے ٹکٹس فروخت کیے جارہے ہیں جس پر مسافروں نے پاکستان قونصل خانے کے باہر گزشتہ روز احتجاج کیا۔مہنگے ٹکٹوں کی فروخت پر مشتعل افراد کی پاکستانی سفارتی کے عملے سے تکرار بھی ہوئی اور جس سے شدید بد نظمی پیدا ہوگئی۔

پاکستانیوں نے شکوہ کیا کہ ٹکٹ اتنے مہنگے فروخت کیے جارہے ہیں جو قوت خرید سے باہر ہیں۔دبئی میں واقع پاکستانی قونصل خانے اور شہریوں کے درمیان بدنظمی کے بعد قونصل خانے نے ٹکٹ کاؤنٹر بند کردیا۔واضح رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وائرس کے باعث بین الاقوامی اورعلاقائی فضائی آپریشن کی بندش میں 30 اپریل تک توسیع کردی ہے تاہم حکومت نے پروازوں کی بندش کے دوران بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے کچھ غیر ملکی پروازیں خصوصی طور پر چلانے کی اجازت دے رکھی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…