منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

لاک   ڈائون  ختم کرنے کے لئے امریکہ کو روزانہ کتنے ملین کورونا ٹیسٹ کرنے ہوں گے ، رپورٹ اہم انکشاف

datetime 21  اپریل‬‮  2020 |

واشنگٹن( آن لائن ) چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ ہر ملک اس کا شکار ہے۔ امریکہ کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جو کورونا وائرس کی وجہ سے بہت زیادہ متاثر ہیں۔ امریکہ میں ابھی تک کورونا وائرس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 لاکھ 90 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اس سے ہلاک ہونے والے افراد کی

تعداد بھی42 ہزار 500 سے زیادہ ہو گئی ہے۔اسی دوران ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاک ڈائون ختم کرنے کے لئے امریکہ کو روزانہ 20 ملین کورونا ٹیسٹ کرنے ہوں گے۔ رپورٹ ہارورڈ یونیورسٹی کے 45 ہیلتھ ماہرین کی جانب سے تیار کی گئی ہے جس میں عندیہ دیا گیا ہے کہ امریکہ کی ایک بہت بڑی تعداد کے ابھی تک کورونا ٹیسٹ ہی ممکن نہیں ہو سکے ہیں۔اس لئے ہمیں اپنی ٹیسٹنگ کی رفتار بڑھائی ہو گی۔ماہرین کا کہنا تھا کہ ہم ایک دم سے دن میں 20 ملین ٹیسٹ نہیں کر سکتے، لیکن ہم  آہستہ آہستہ اس طرف جا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ ابتدائی طور پر ہمیں کم از کم 5 ملین سے  آغاز کرنا ہو گا ، اس کے بعد ہی ہم اس قابل ہوں گے کہ شاید ہم جون تک اس قابل ہو جائیںکہ شاید دن میں 20 ملین کورونا ٹیسٹ کر سکیں۔رپور ٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہی ایک واحد راستہ ہے جس کی مدد سے ہم ا س قابل ہو سکتے ہیں کہ ہم امریکہ میں لاک ڈاون مکمل طور پر ختم کر کے دوبارہ پہلے کی طرح زندگیاں گزار سکیں۔یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھی عندیہ دیا گیا تھا کہ شاید وہ مئی کے  آغاز میں لاک ڈائون ختم کر دیں گے۔ لیکن ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسا تب تک ممکن نہیںہو گا جب تک ہم اس قابل نہ ہو جائیں کہ ہم ایک دن میں کورونا وائرس کے 20 ملیں ٹیسٹ کرلیں گے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…