بیجنگ(این این آئی)بھارت میں لاک ڈاون کے دوران ایک بیروزگار نوجوان کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں وہ کہہ رہا ہے کہ ہمارے پاس ایک روپیہ بھی نہیں ہے، ہم یہاں پر بھوکے مرجائیں گے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی دارالحکومت دہلی میں بٹو نامی نوجوان سلائی کے کام سے بیروزگار ہوا تو اس نے دھوپ میں کھانے پینے کے لیے
اپنی بڑی بہن کے گھر جانے کا فیصلہ کیا تو لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر پولیس اہلکار نے اسے تشددکا نشانہ بنا ڈالا۔بٹو کا کہنا تھا کہ جب وہ بہن کے گھر جارہا تھا تو پولیس نے اسے آدھے راستے میں پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے اوپر گزری مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کا رو رہاہے۔