جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

حفاظتی تدابیرکے تحت دبئی میں تجارتی سرگرمیاں جزوی طور پر بحال نقل و حرکت کے پرمٹ کا حصول لازمی  قرار

datetime 15  اپریل‬‮  2020 |

دبئی (این این آئی)دبئی میں حکام نے تجارتی سرگرمیوں کے ایک نئے مجموعے کو بحال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ سرگرمیاں صبح آٹھ بجے سے رات آٹھ بجے تک جاری رہ سکیں گی۔ تاہم اس کے لیے کرونا وائرس کے خلاف حفاظتی تدابیر کی پابندی کی شرط رکھی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق متعلقہ حکام نے باور کرایا کہ دبئی میں مختلف نوعیت کے غذائی مواد فروخت کرنے سے متعلق سرگرمیوں کو

بحال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ تاہم اس حوالے سے حفاظتی تدابیر اختیار کرنا لازم ہو گا۔ ان میں جراثیم کش مواد کے ذریعے صفائی اور جسمانی فاصلے کے علاوہ نقل و حرکت کے پرمٹ کا حصول شامل ہے۔دبئی میں جن سرگرمیوں کی بحالی کی اجازت دی گئی ہے ان میں گوشت، سبزیوں، پھلوں، میوہ جات، پسے ہوئے مصالحہ جات، مٹھائی اور چاکلیٹ، مچھلی، چائے اور کافی کی تجارت شامل ہے۔ حکام کے مطابق اس نوٹیفکیشن پر پابندی کو یقینی بنانے کے لیے بازاروں اور تجارتی مقامات پر معائنوں اور جانچ پڑتال کی کارروائیاں عمل میں آئیں گی۔‎



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…