اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کے قتل میں ملوث ایک سابق فوجی کیپٹن عبدالماجد کو سزا سنائے جانے کے 25؍ سال کے بعد پھانسی دیدی گئی۔عبدالماجد کو 1998ء میں دیگر 12فوجی افسران کے ساتھ قتل کے جرم میں سزائیں سنائی گئی تھیں۔یادر ہے کہ بنگلا دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کے قتل میں ملوث مفرور بنگلا دیشی فوجی کیپٹن کو 25 سال بعد گرفتار کیا گیا، جس کے بعد اس کی سزائے موت پر عمل درآمد کی تیاریاں شروع کر دی گئی تھیں۔
شیخ مجیب الرحمان کے قتل کے جرم میں عبدالمجید کو دیگر فوجی افسران کے ہمراہ موت کی سزا سنائی گئی تھی، تاہم وہ فرار ہو کر بھارت چلا گیا تھا۔عبدالمجید چند روز قبل ہی بنگلا دیش واپس آیا تھا اور مخبری پر پکڑا گیا، شیخ مجیب الرحمان کے قتل کے الزام میں اس کے دیگر ساتھیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد ہو چکا ہے۔بنگلا دیشی وزیرِ انصاف کا کہنا تھا کہ مفرور کیپٹن عبدالمجید کی سزائے موت پر عمل درآمد کی تیاریاں شروع کر دی گئی تھی اور اب عمل درآمد کردیاگیا۔