ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لاک ڈائون میں نرمی کامعاملہ ،عالمی ادارہ صحت کی جانب سے تمام ممالک کیلئے وارننگ جاری

datetime 11  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)عالمی ادارہ صحت کی جانب سے تمام ممالک کے لئے کورونا وائرس سے متعلق وارننگ جاری کی گئی ہے۔ جس میں لاک ڈاون کو مزید بڑھانے کا کہا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے چیف نے ملکوں کو متنبہ کیا کہ لاک ڈاون میں نرمی بہت ہی خطرناک ثابت ہوگی۔ کئی ملکوں میں معاشی مشکلات ہیں لیکن تمام ممالک کو لاک ڈاون میں نرمی سے متعلق بہت ہی احتیاط کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک میں عالمی وبا کے

کیسز میں کچھ کمی آئی ہے جو کہ خوش آئند ہے، تاہم افریقا سمیت دوسرے ممالک میں کورونا کیسز بہت تیزی سے بڑ ھ رہے ہیں۔ڈاکٹر ٹیڈرس نے مزید کہا کہ عالمی ادارہ صحت لاک ڈاون میں نرمی سے متعلق حکمت عملی بنانے کے لئے کچھ ملکوں کے ساتھ کام کر رہا تھا۔ جانتے ہیں کہ کئی ممالک شہریوں کے گھروں پر رہنے کی پابندی ہٹانے کی تیاری کر رہے ہیں۔واضح رہے دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 16 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…