نیویارک(این این آئی)کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے دنیا بھر کے کئی ممالک میں جاری لاک ڈائونز کے نتیجے میں جرائم میں کمی واقع ہوئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بتایا گیا ہے کہ امریکی شہر شکاگو، جو پرتشدد جرائم کے لحاظ سے مشہور ہیں میں جرائم میں 42 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔
نیویارک میں بھی جرائم کی سطح 90 کی دہائی کے بعد کی کم ترین سطح پر ہے۔ ادھر جنوبی افریقی پولیس کے مطابق لاک ڈائون کے بعد سے جرائم کے واقعات میں غیرمعمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پیرو میں گزشتہ ماہ جرائم کی مجموعی شرح میں 84 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔