اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی کی جانب سے اسرائیل کو کرونا سے نمٹنے میں طبی سامان کی فراہمی کے اعلان پر عوامی اور صحافتی حلقوں میں شدید رد عمل ، عرب میڈیا کے مطابق ترکی کے ایک کثیر الاشاعت اخبار ‘سوزجو’ نے انقرہ کی طرف سے تل ابیب کو طبی آلات کی فراہمی کے اعلان کو ترکی کے لیے ایک بڑا صدمہ قرار دیا ۔ اخبار لکھتا ہے کہ پچھلے برسوں کے دوران ترکی اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کشیدہ رہے ہیں۔ آج حکومت نے اچانک انسانی بنیادوں
پر اسرائیل کو ماسک اور دیگر طبی آلات کی فراہمی کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا ۔یاد رہے کہ دو روز قبل ترکی نے اسرائیل کو طبی ساز و سامان اور لوازمات فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس میں چہرے کے ماسک، حفاظتی لباس اور جراثیم سے پاک دستانے شامل ہیں۔ اس فیصلے کا مقصد کرونا وائرس کے سبب پھیلی ہوئی وبا کی روک تھام میں تل ابیب کی مدد کرنا ہے۔ترکی اور اسرائیل کے درمیان قربت کے بعد تقریبا 16 لاکھ افراد ترکی کی امداد سے استفادہ کریں گے۔