واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا میں کرونا کی وباء کا زور ٹوٹنے لگا ہے۔ امریکا میں کرونا کے 20 لاکھ مشتبہ مریضوں کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ امریکا معاشی محرک پیکجوں کی بدولت ایک بار پھر آگے بڑھے گا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس میں ایک پریس بریفنگ میں کرونا بیماری پر قابو پانے کے مثبت اشارے مل رہے ہیں اور ہم اس بیماری کے خلاف کامیابی سے
آگے بڑھ رہے ہیں۔ جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وبائی مرض کا دبائو کم ہونا شروع ہو گیا ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ امریکا ایک مقصد کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور ہمارا مقصد کرونا کو شکست دینا ہے۔انہوں نے بتایا کہ امریکا میں کرونا کے 20 لاکھ مشتبہ مریضوں کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ٹرمپ نے کرونا کے خلاف جنگ کے لیے فرنٹ لائن کے تمام کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔کرونا بحران کے معاشی اثرات پر ٹرمپ نے زور دیا کہ امریکا معاشی محرک پیکجوں کی بدولت ایک بار پھر آگے بڑھے گا۔