ہفتہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2025 

کرونا وائرس کے مریضوں کو زیادہ سے زیادہ کونسی دواء دی جائے جو بچائو کر سکتی ہے؟ فرانسیسی ڈاکٹرزبچائو کیلئے تجویز دیدی

datetime 6  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ڈاکٹروں کے ایک گروپ نے کورونا وائرس کے زیادہ سے زیادہ مریضوں کو ملیریا سے بچاؤ کی دوا ‘کلوروکوئین تجویز کرنے پر زور دیا ہے جس کیلئے فرانسیسی ڈاکٹرز نے ایک آن لائن پیٹیشن بھی شروع کی ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو کی رپورٹ کے مطابق پیٹیشن پر2 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد نے دستخط کردیے ہیں

جس میں فرانسیسی حکام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے زیادہ سے زیادہ مریضوں کے علاج کیلئے ملیریا سے بچاؤ کی دوا تجویز کرنے کی اجازت دیں۔فرانسیسی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے شکار مریضوں کو ابتداء میں ملیریا سے بچاؤ کی دوا دینے سے اس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکتا ہے۔آن لائن پیٹیشن شروع کرنے والے ڈاکٹروں کے گروپ میں فرانس کے سابق وزیر صحت فلپ ڈاؤسٹے بلازی بھی شامل ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ فرانس نے کووڈ 19 کے صرف سنگین کیسز میں کلوروکوئین تجویز کرنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔اس کے علاوہ کورونا کے مریضوں کو ملیریا سے بچاؤ کی دوا دینے پر دنیا بھر کے طبی ماہرین بھی متفق نہیں ہیں اور اس حوالے سے متضاد آراء سامنے آرہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…