ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات نے کرونا وائرس کے 50 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔ان کے بعد ملک میں کرونا وائرس کے مریضوں تعداد بڑھ کر 248 ہوگئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یو اے ای کی وزارتِ صحت نے ایک بیان میں کہا کہ تمام نئے کیس پہلے سے متاثرہ افراد سے میل ملاپ اور رابطوں کی وجہ سے اس مہلک وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ان متاثرین میں ایک ،
ایک کا تعلق سری لنکا، برطانیہ ، سعودی عرب ، یمن ، تْونس ، جنوبی افریقا ، بیلجیئم ،جنوبی کوریا ، بلغاریہ ،فرانس ، جمہوریہ چیک ، آسٹریلیا، لبنان ، کینیا، مالدیپ، سوڈان ، ایران ، آئیرلینڈ، مراکش، پاکستان ، اور سویڈن سے ہے۔دو، دو افراد اٹلی ، مصر ، یو اے ای،اسپین ، نیدر لینڈز، اردن ، فلپائن ، تین، تین کا تعلق امریکا ، بنگلہ دیش اور فلسطین اور چھ کا تعلق بھارت سے ہے۔وزارت کا مزید کہنا تھا کہ ان افراد کی حالت مستحکم ہے، انھیں الگ تھلگ کردیا گیا ہے اور انھیں ضروری طبی امداد مہیا کی جارہی ہے۔وزارت نے یہ بھی بتایا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ مزید چار کیس صحت یاب ہوگئے ہیں۔ان میں تین پاکستانی اور ایک بنگلہ دیشی ہے۔اب تک یو اے ای میں کرونا وائرس کا شکار ہونے والے 45 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔