اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

امریکا میں کرونا سے متاثرہ علاقوں میں طبی ایمرجنسی نافذ ری معیشت ایک بار پھر کھڑی ہوگی،ٹرمپ کا اعلان

datetime 23  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیرسے کرونا وائرس سے متاثرہ ریاستوں میں طبی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم کرونا وائرس کے خلاف حالت جنگ میں ہیں۔ ہمیں حْب الوطنی کا مظاہرہ کرنا ہے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کرونا سے متاثرہ علاقوں اور ریاستوں میں ہنگامی طبی اسٹیشن قائم کرنے کی ہدایت کی۔ٹرمپ نے کرونا کی پیش رفت کے

بارے میں تازہ ترین معلومات کے حصول کے لیے کراسز سیل قائم کرنا کا فیصلہ کیا ہے۔وائٹ ہائوس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پوشیدہ دشمن کرونا کا مقابلہ کرنے کے لیے حکام کی ہدایات کا احترام کریں۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ کرونا پر فتح کے بعد معیشت ایک بار پھر کھڑی ہوگی۔ کرونا پوری امریکی قوم اور پوری دنیا کے لیے دشمن ہے۔اسی سیاق میں ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے ایران اور شمالی کوریا سے کہا تھا کہ ان کا ملک کرونا کا مقابلہ کرنے میں ان کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے چینی صدر سے کرونا کے بارے میں بات کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم چین سے ناراض ہیں۔ چین نے کرونا کے پھیلائو کو روکنے کیلیے بروقت اقدامات نہیں کیے۔انہوں نے کرونا سے متاثرہ ریاستوں میں 24 گھنٹوں کے اندر اندر تمام طبی سہولیات کی فراہمی کے احکامات صادر کیے۔ اس موقعے پر امریکی نائب صدر مائیک پنس نے کہا کہ اب تک امریکا میں کرونا کے شبے میں دو لاکھ 54 ہزار افراد کا چیک اپ کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…