پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

54 میں سے 40 افریقی ممالک بھی کرونا کی لپیٹ میں آ گئے، مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی

datetime 22  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پریٹوریا(نیوز ڈیسک) براعظم افریقا کے 54 میں سے 40 ممالک اس وقت کرونا وائرس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔اب تک افریقی ملکوں میں کرونا کے کم سے کم ایک ہزار مصدقہ مریض سامنے آئے ہیں۔ براعظم افریقا پراس وائرس کا اثر ایشیاء اور یورپ کے مقابلے میں کم ہے اور افریقا میں زیادہ تر کیسز غیر ملکیوں یا بیرون ممالک سے لوٹنے والے لوگوں کے ذریعے پھیلے ہیں۔ اس وقت کرونا وائرس ترقیافتہ ممالک میں تباہی پھیلا رہا ہے۔

خدشہ ہے کہ اگر افریقی ملکوں میں یہ وبا پھیل گئی تو اس کے نتیجے میں جانی نقصان زیادہ ہوسکتا ہے کیونکہ افریقی ملکوں کے پاس کرونا جیسی وباء سے لڑنے اور اس کامقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں۔افریقی ملک کانگو کرونا کا شکار ہونے والے ایک شخص کی موت کی تصدیق کی ہے۔ افریقی ملکوں میں کرونا کی یہ پہلی ہلاکت بتائی جاتی ہے، جبکہ برکینا فاسو میں دو نئے کیس سامنے آئے ہیں آئیوری کوسٹ نے کرونا روکنے کے لیے سرحدیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔موریتانیہ اور سینیگال نے مشترکہ معاہدے کے ذریعہ کرونا کے خطرات کم کرنے کے لیے اپنی سرحدوں کو مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اگرچہ انگولا نے اس ہفتے اپنی فضائی حدود، بری اور سمندری سرحدیں بند کردی تھیں لیکن نامیبیا کے میڈیا نے نمیبیائی صدر حج گینگوب کی افتتاحی تقریب میں صدر گاؤ لوورنکو کو ایک تقریب میں شرکت کرتے دکھایا گیا۔ اس تقریب میں بوٹسوانا کے پڑوسی صدر مکویتسی مسیسی نے بھی شرکت کی ، جن کے ملک نے اس ہفتے تمام سرکاری ملازمین کے لیے بین الاقوامی سفر معطل کردیا تھا۔انگولا کے وزیر صحت صحت سلویہ لاٹوکوٹا نے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں پہلے کرونا کے دو کیسز مرد تھے جو پرتگال سے 17 اور 18 مارچ کو واپس آئے تھے۔برکینا فاسو میں اب سب صحارا افریقا کے کسی بھی افریقی ملک میں وائرس سے سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ اب تک بورکینا فاسو میں 64 افراد اس بیماری کا شکار ہوئے ہیں۔برکینا فاسو میں متعدد وزرا کا کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ان میں وزیر خارجہ بھی شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…