ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں پولیس نے سوشل میڈیا پرکورونا وائرس سے بچائو کے لیے سینٹی ٹائزر پیتے ہوئے وڈیو وائرل کرنے والے 2 افراد کو گرفتارکر لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پراسیکیوشن جنرل نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو بنانے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے احکامات دیئے تھے۔پراسیکیوشن نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جن افراد نے سینیٹائز پیتے ہوئے ویڈیو بنائی جس کے ذریعے وہ لوگوں کو یہ غلط پیغام دے رہے تھے کہ
جراثیم کش محلول پینے سے کورونا سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ دوسری جانب پراسیکیوشن جنرل کی جانب سے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور اس قسم کی غلط باتوں پر توجہ نہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے جو معاشرے کیلئے نقصان دہ ثابت ہوں۔ادارے نے اس امر کا بھی یقین دلایا ہے کہ اس قسم کی حرکتیں کرنے والوں سے سختی سے نمٹاجائے گا جو معاشرے کو غلط سمت دینے کی کوشش کرتے ہیں۔