انقرہ (این این آئی)ترکی کے وزیر صحت فخر الدین قوجہ نے بتایا ہے کہ انتہائی متعدی وائرس کروناکا نشانہ بننے کے بعد پانچ معمر افراد اس وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے ہیں جس کے بعد ترکی میں کرونا سے فوت ہونے والے افراد کی تعداد نو ہوگئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق گذشتہ ہفتے پہلے کیس کے اعلان کے بعد سے ملک میں وبا کے تصدیق شدہ کیسوں کی
تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ روز ترکی میں کرونا کے 670 نئے کیس سامنے آئے ۔انہوں نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3656 افراد کا طبی معائنہ کیا گیا جن میں 311 کے ٹیسٹ مثبت آئے ۔ایک بیان میں ترک وزارت صحت نے کہا کہ نجی اسپتالوں سمیت تمام اسپتال کرونا کے مشتبہ مریضوں کو داخل کریں گے اور مریضوں کو تمام اسپتالوں میں علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔