منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

کرونا وائرس کے باعث ڈوبتی معیشت کو سہارا دینے کیلئے سعودی عرب نے 50 ارب ریال کے پیکج کا اعلان کردیا

datetime 15  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کیلئے معاشی پیکج تیار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے مرکزی بینک نے کہا ہے کہ کرونا وائرس پھیلنے کے پیش نظر معاشی اثرات پر قابو پانے کیلئے چھوٹے اور درمیانی سطح پر کاروباری افراد کیلئے 50ارب ریال (تیرہ بلین ڈالر )کا پیکج تیار کیا ہے ۔

سعودی عرب مانیٹری اتھارٹی (سما) کی طرف سے دی جانے والی مالی اعانت کا مقصد ایس ایم ایز کو بینک کی ادائیگی ، مراعاتی مالی اعانت اور قرض کی ضمانت کے پروگرام کے اخراجات پر چھ ماہ کی چھوٹ دینا ہے۔جبکہ 72گھنٹوں کی مہلت پوری ہونے کےبعد اب کوئی ملک میں نہ تو داخل ہو سکے گا اور نہ ہی وہاں موجود اقامہ ہولڈر واپس اپنے ملک جا سکیں گے ۔دوسری جانب پاکستان نے سعودی عرب سے فلائٹ آپریشن پچیس مارچ تک جاری رکھنے کی مہلت مانگ لی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن نے سعودی سول ایوی ایشن کو خط لکھا ہے جس میں سعودی عرب سے فلائٹ آپریشن 25 مارچ تک جاری رکھنے کی مہلت مانگی گئی ہے۔ پاکستان سول ایوی ایشن کے خط میں کہا گیا ہے کہ 72 گھنٹوں میں مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچاناممکن نہیں ہے اس لئے پچیس مارچ تک کی مہلت دی جائے۔ خط کے مطابق 5 ہزار کے قریب پاکستانی سعودی عرب سے واپس آنا چاہتے ہیں اور 5 ہزار پاکستانی اس وقت سعودی عرب جانے کے لیے فلائٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔ خط میں کہا گیا کہ مسافروں کی اتنی بڑی تعداد کو اپنی اپنی منزل تک پہنچانے کے لئے 72 گھنٹے کم ہیں، اس لئے دونوں ملکوں کے مابین 25 مارچ تک فلائٹ سروس بحال رکھنے کی مہلت دی جائے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…