منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

امریکی طیارے کو لیزر سے نشانہ بنایا یا نہیں ؟ چین نے وضاحت کردی

datetime 8  مارچ‬‮  2020 |

بیجنگ (این این آئی )چین کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اس کی بحریہ نے گزشتہ ماہ امریکی طیارے کو لیزر سے نشانہ نہیں بنایا تھا۔ایک رپورٹ میں الزام لگایا گیا تھا کہ امریکہ اور دیگر ملکوں کے فوجی طیاروں اور اہلکاروں کو نقصان پہنچانے اور ہراساں کرنے کی غرض سے چینی فوج نے لیزر کا استعمال کیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق

چینی وزارت دفاع کے ترجمان نے رپورٹ مسترد کردی اور کہا کہ 17 فروری کو چین کا اسکواڈرن بین الاقوامی بحری حدود میں معمول کی مشقیں کررہا تھا جب یہ مبینہ واقعہ پیش آیا۔ترجمان نے الزام لگایا کہ امریکی پی 8 اے پوزیاڈون طیارہ نچلی سطح پر دائرے میں چکر لگارہا تھا جبکہ چین کی جانب سے اسے بار بار انتباہ کیا گیا۔ امریکی طیارے کا یہ انداز غیر دوستانہ تھا جس سے دونوں فریق کے بحری جہازوں، طیاروں اور عملے کو خدشات لاحق ہوسکتے تھے۔امریکی بحریہ نے اس واقعے کے بعد ایک ہفتے تک چین کی وضاحت کا انتظار کیا اور اس کے بعد چینی جہاز سے لیزر فائر کرنے کا الزام لگایا۔ امریکی جہاز گوام کے مغرب میں بحیرہ فلپائن کے اوپر پرواز کررہا تھا۔ امریکہ نے چینی بحریہ کے عمل کو بین الاقوامی ضابطوں کی خلاف ورزی قرار دیا۔بحر الکاہل کے امریکی بیڑے کے بیان میں کہا گیا کہ لیزر فائر ہونے کا انکشاف طیارے میں نصب سینسرز کی مدد سے ہوا، جو کھلی آنکھ سے دیکھنا ممکن نہیں تھا۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…