منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمرہ زائرین کے علاوہ خانہ کعبہ کو طواف کے لیے کھول دیا گیا

datetime 7  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی حکومت نے خانہ کعبہ کو عمرہ زائرین کے سوا باقی تمام مسلمانوں کے طواف کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ مطاف کی صفائی اور کرونا وائرس سے حفاظت کے لیے اختیار کردہ تدابیر کے پیش نظر مطاف کو خالی کرانے کیے بعد آج ہفتے کو علی الصباح طواف کا عمل دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حرمین شریفین کی جنرل پریزیڈنسی کے

سربراہ الشیخ عبدالرحمان السدیس نے ایک بیان میں کہا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے غیر معتمرین کے علاوہ دیگر تمام زائرین کے لیے خانہ کعبہ کے مطاف کو آج ہفتے کی صبح سے کھولنے کے احکامات دیے ہیں۔ڈاکٹر السدیدس نے مسجد حرام میں آنے والے نمازیوں اور انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ کرونا وائرس سے بچائو کے لیے حکومت کی طرف سے اختیار کردہ حفاظتی اقدامات کی پابندی کریں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت مسجد حرام اور مسجد نبوی میں آنے والے نمازیوں کی حفاظت، مقامی شہریوں اور مملکت میں مقیم مسلمانوں کی جانوں کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے گی۔حرمین شریفین کے آئمہ کرام نے بھی حکومت کی طرف سے کرونا وائرس کی وجہ سے عمرہ کی ادائی پرعارضی پابندی کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے اسے شرعی اصولوں کے عین مطابق قرار دیا ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…