دہلی( آن لائن ) بھارتی دارالحکومت دہلی کے شمال مشرقی خطہ میں گزشتہ تین روز سے چلنے والے فسادات میں اب تک 37افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ تقریبا دو سو سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حالات میں نیا موڑ اس وقت آیا جب دہلی میں لوگوں کے چہروں پر تیزاب پھینکا گیا۔ذرا ئع ابلا غ کے مطابق ہلاک ہونے والے ان تمام لوگوں کی عمر 20 سے 40 برس کے درمیان ہے۔ ان میں کچھ لوگوں کیچہرے پر تیزاب پھینکا گیا ہے، جس ایک مسجد
کے امام محمد وکیل عالم ساکن مصطفی آباد بھی شامل ہیں۔دہلی کے شمال مشرقی خطہ میں خاص طور پر مصطفی آباد، کراول نگر، چاند باغ، گوکل پوری، بابر پور، موجپور میں ان فسادیوں نے ہنگامہ برپاکیا جہاں نفرت کی آگ میں گھر جل کر خاک ہو گئے، سیکڑوں کی تعداد میں دکانوں کو نذر آتش کر دیا گیا۔دہلی کے ایل این جی پی ہسپتال میں گزشتہ روز سے اب تک پچیس افراد کو بھرتی کرایا گیا ہے، جس میں بیشتر کے چہرے پر جلے ہوئے ہیں۔