عمان(نیوز ڈیسک)قطر نے غزہ کی پٹی کے لیے 14 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ حماس کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلان میں واضح کیا گیا کہ تنظیم کے غزہ امور کے ذمہ دار یحیی الا سنوا ر نے کمیٹی کے صدر محمد الا امادی کے ہمراہ غزہ کے حالات میں بہتری لانے کے موضوع پر بات چیت کی۔ ان دونوں سربراہان نے 13 برسوں سے اسرائیل کے محاصرے میں
ہونے والے غزہ میں حالات زندگی میں بہتری لانے اور پاور ہاگہس تک قدرتی گیس پائپ بچھانے کے معاملے پر غور کیا۔ اعلامیہ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ قطر نے غزہ میں ایک لاکھ بیس ہزار ضرورت مندوں کو ایک۔ ایک سو ڈالر کی امداد فراہم کرنے کے لیے 12 ملین ڈالر کی رقم مختص کرنے اور ضرورت مندوں کو پانچ پانچ سو ڈالر شادی بیاہ کے خرچ کے لیے ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔