منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

کوروناوائرس کے پھیلائو میں موسم اور درجہ حرارت کی کمی بیشی کا گہرا تعلق ہے‘چینی محققہ کے حیر ت انگیز انکشافات

datetime 18  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)چین کی ایک خاتون سائنسدان نے کہا ہے کہ ملک میں قیامت برپا کرنے والے کورونا وائرس کا درجہ حرارت کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔ درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ ہی یہ وائرس کم زور پڑنا شروع ہوجائے گا۔چینی میڈیکل ایسوسی ایشن وابستہ محققہ تانگ چن نے بتایا کہ کرونا وائرس اور اس کے نتیجے میں پھیلنے والی بیماری کا موسمی تغیرات کیساتھ تعلق ہے۔

درجہ حرارت میں کمی کرونا وائرس میں اضافے جبکہ درجہ حرارت میں اضافہ اسے متاثر کرے گا۔تانگ چن نے مزید کہا کہ جب بھی درجہ حرارت بڑھتا ہے تو وائرس اپنی طاقت کھو دیتا ہے ، اور درجہ حرارت 56 ڈگری سینٹی گریڈ بہترین ہے جس میں کورونا کی سرگرمی مضبوطی اور تیزی سے کم ہوتی ہے۔دیگر محققین بھی یہ امکان ظاہر کررہے ہیں کہ وائرس سے ہونے والی بیماری کا پھیلاؤ سال کے گرم ترین مہینوں کے قریب آنے کے ساتھ ہی کم ہوجائے گا۔ چینی حکام نے بتایا کہ ہے کہ کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار آٹھ سو ہو گئی جبکہ کم از کم 70،500 افراد ، جن میں چین کی اکثریت ہے متاثر ہوئے تھے۔چین کے باہر ، فلپائن ، ہانگ کانگ ، جاپان ، فرانس اور تائیوان میں پانچ اموات ریکارڈ کی گئیں اور متاثرین کی تعداد لگ بھگ تیس ممالک اور خطوں میں 800 کے قریب بتائی جاتی ہے۔ادھر عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹائڈروس اذانم گیبریوس نے پیر کی شام صحافیوں کو بتایا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ نیا ظہور پذیر کورونا وائرس دوسرے کورونا وائرس خاص طور پر سارس اور میرس کی طرح مہلک نہیں ہے۔چین میں 44000 کیسوں پر محیط وبائی امراض کے مطالعہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 80 فیصد سے زیادہ مریض ٹھیک ہو گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…