ڈونلڈ ٹرمپ کے خاص احکامات کے بعد کارروائی! اسامہ کے بعد امریکہ نے اپنا سب سے بڑا دشمن بھی مار دیا

17  فروری‬‮  2020

واشنگٹن( آن لائن )ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلی ترجیحی اہداف کے مقابلے میں سی آئی اے کو ہدایت کی تھی کہ وہ اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کے بیٹے کو تلاش کر کے ماریں۔پینٹاگون حکام کا کہنا ہے کہ ہم نے دونلڈ ٹرمپ کو ایسے لوگوں کی فہرست فراہم کی جن سے خطرات بہت زیادہ ہو سکتے ہیں۔

لیکن ٹرمپ کو صرف ایک نام کے بارے میں پتہ تھا اور ان کا کہنا تھا کہ سی ا ٓئی اے سب سے پہلے اسے تلاش کر کے مارے۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے انہیں القائدہ اور البغدادی گروپ کے اعلی حکام کے بارے میں بتایاتھا کہ سی آئی اے کا اگلا نشانہ وہ ہو سکتے ہیں لیکن ڈونلڈ ٹرمپ نے صرف ایک شخص کا نام لیا اور وہ تھا اسامہ بن لادن کا بیٹا حمزہ بن لادن۔ جب ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر بنے تھے تو پینٹاگون نے انہیں ایسے لوگوں کی فہرست فراہم کی تھی جس میں انہوں نے ان لوگوں کے بارے میں بتایا تھا جو امریکہ دشمن ہیں اور وہ ان کے نشانے پر موجود ہیں۔یا درہے کہ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ نے ایک فضائی حملے میں اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کو مار دیا تھا ۔لیکن اس کے بارے میں کسی قسم کی کوئی سازش یا کسی حملے میں ملوث ہونے کی اطلاعات کسی کو نہیں تھیں۔واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے ہر لمحہ کوشش کی جاتی ہے اس کا کوئی دشمن زندہ نہ رہے۔اس کی مثال ہمیں جنرل قاسم سلیمانی کی موت سے ملتی ہے۔

امریکہ نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو ایک فضائی حملے میں مار دیا تھا جس کے بعد ایران اور امریکہ میں جنگ کا ماحول بن گیا تھا۔اسی بارے میں بات کرتے ہوئے پینٹاگون حکام کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ملک کی سلامتی کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں اور وہ فیصلے بھی قومی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے کرتے ہیں۔ اسی لئے انہوں نے اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کو مارنے کا حکم جاری کیا تھا کیونکہ ان کے مطابق امریکہ کو اس سے خطرہ ہو سکتا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…