منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

سری لنکن آرمی چیف کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد ،شویندرا سلو کس جرم میں ملوث ہیں؟مائیک پومپیو نے بتا دیا

datetime 15  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن) سری لنکن آرمی چیف کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے سری لنکن آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل شویندرا سلوا پر ملک میں ہونیوالی خانہ جنگی کے دوران ماورائے عدالت قتل اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

ہفتہ کے روز امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں سری لنکن آرمی چیف پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا۔مائیک پومپیو نے سری لنکا میں خانہ جنگی کے دوران آرمی چیف شویندرا سلو کو ماورائے عدالت قتل میں ملوث قرار دیا۔امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث افراد کے لیے اپنے احتساب کی جدوجہد میں متزلزل نہیں ہوگا۔اس سے قبل ایک بیان میں مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ سری لنکن آرمی چیف کیخلاف بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات کو اقوام متحدہ اور دیگر اداروں نے قلم بند کرلیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے پابندی کے بعد سری لنکن آرمی چیف کے اہلخانہ بھی امریکا میں داخلے کے اہل نہیں ہوں گے۔دوسری جانب سری لنکن وزارت خارجہ نے امریکی اقدامات پر سخت اعتراض اٹھایا ہے اور اسے غیر تصدیق شدہ اطلاعات پر لیا گیا اقدام قرار دے دیا ہے۔سری لنکا کی وزارت خارجہ نے واشنگٹن پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے، آرمی چیف شویندرا سلوا کیخلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے کے کوئی ٹھوس ثبوت نہیں۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…