جمعرات‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2026 

ٹرین میں بیوی کیلئے سیٹ مانگنے والا شوہر مسافروں کے تشدد سے ہلاک

datetime 14  فروری‬‮  2020 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں عدم برداشت کا ایک اور واقعہ سامنے آیا جہاں بیوی کے لیے ٹرین کی سیٹ مانگنے پر شوہر کو تشدد کرکے قتل کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کلیان کے 26 سالہ شہری ساگر مارکنڈ اپنی بیوی اور 2 سالہ بیٹی کے ہمراہ ٹرین میں سوار ہوئے جس کا جرنل کمپارٹمنٹ مکمل بھرا ہوا تھا۔پولیس نے بتایا کہ ساگر مارکنڈ نے چند مسافر خواتین سے گزارش کی کہ

ان کی بیوی کے لیے اتنی جگہ بنادیں کہ وہ اپنی بیٹی کو لے کر بیٹھ جائے، جیسے ہی ساگر نے خواتین سے درخواست کی تو وہ مشتعل ہوگئیں اور ان سے بد تمیزی پر اتر آئیں جس کے بعد خواتین نے دیگر مسافروں کے ساتھ مل کر 26 سالہ ساگر کو مْکے اور لاتیں مارنا شروع کردیں۔اس دوران ساگر کی بیوی ان خواتین کو روکتی رہی لیکن مسافروں نے اس کی بات نا سنی اور کافی دیر تک ان کے شوہر کو تشدد کا نشانہ بنایا، ٹرین کے اسٹیشن پہنچنے پر پولیس نے ساگر کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے پر 10 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں 6 خواتین بھی شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…