جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

کرونا وائرس کی ویکسین کتنے عرصے میں تیا ر ہو کر مارکیٹ میں آئے گی ؟ڈبلیو ایچ او نےبڑا اعلان کردیا

datetime 12  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنیوا (این این آئی) ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈ روز کا کہنا ہے کہ اگلے 18 ماہ کے اندر کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرلی جائے گی، فی الحال دستیاب وسائل کے ذریعے اس کا علاج ممکن بنایا جارہا ہے۔کرونا وائرس کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر ٹیڈ روز نے بتایا کہ کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے روڈ میپ بنانا ضروری ہے۔

ہمارے پاس ایسی بہت سی سہولیات موجود ہیں جن کے ذریعے انفیکشن کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے، ہم نے دنیا بھر کے ممالک کو یہ ادویات بھیجی ہیں تاکہ وہ اس بیماری کا سد باب کرسکیں۔انہوں نے بتایا کہ کرونا وائرس کے پھیلائوکو روکنے کیلئے فوری طور پر 675 ملین ڈالرز کی ضرورت ہے، بعض ممالک نے اپنا حصہ ڈال دیا ہے جس کی ہم تحسین کرتے ہیں اور جو ممالک حصہ ملانے سے رہ گئے ہیں انہیں کہتے ہیں کہ وہ بھی اپنی ذمہ داری پوری کریں۔یہ کرونا وائرس کا پھیلائو روکنے کا بہترین وقت ہے، اگر ہم ابھی سے بہتر سرمایہ کاری کریں گے تو امکان ہے کہ ہم کرونا وائرس کا پھیلائو روکنے میں کامیاب ہوجائیں گے، اگر ہم ایسا نہیں کرتے تو ہمیں اس کی اتنی بڑی قیمت چکانا پڑے گی جس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ڈاکٹر ٹیڈ روز نے بتایا کہ ڈبلیو ایچ او کے زیر اہتمام دنیا بھر کے 400 سائنسدانوں کا اجلاس ہونے جارہا ہے جس میں کرونا وائرس کے حوالے سے تجاویز پیش کی جائیں گی۔ امید ہے کہ اگلے 18 ماہ کے اندر کرونا وائرس کے روک تھام کیلئے ویکسین مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…