منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

اگلے 5سالوں کے دوران اتنی گرمی پڑیگی کہ اگلے پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ جائینگے ، برطانوی ادارہ موسمیات نے خبر دار کردیا

datetime 5  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)برطانوی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اگلے پانچ برس شدید گرم ہوں گے، یہاں تک کہ پیرس معاہدے میں طے کردہ حدود یعنی 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ کی حد سے بھی تجاوز کا خدشہ ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی محکمہ موسمیات کی جانب سے اگلے عشرے کے موسم کے بارے میں پیشگوئی کی رپورٹ میں ادارے نے کہا کہ 2020 سے 2024 کے برسوں میں درجہ حرارت سابقہ اوسط درجہ حرارت سے 1.5 سے 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہوگا۔ادارے کے مطابق ان برسوں میں اب تک تاریخ کے سب سے زیادہ گرم سال 2016 کا ریکارڈ بھی ٹوٹ جانے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے فیلو اور اگلے عشرے کے موسم کی پیشگوئی کی رپورٹ تیار کرنے کے کام سے وابستہ ڈگ سمتھ کا کہنا تھا کہ اگلے پانچ برس کے موسم کی پیشگوئی میں درجہ حرارت مسلسل بڑھتا دکھائی دیتا ہے، جو گرین ہاؤس گیسز میں اضافے کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی پیشگوئی میں اونچ نیچ ہو سکتی ہے مگر اکثر علاقوں میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے اور یورپ، ایشیا اور شمالی امریکہ کے شمالی علاقوں میں بھی گرمی پڑنے کا امکان ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ کسی عظیم آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد اگر اس کے گرد سورج کی گرمی رک جائے تو ہی اگلے پانچ برسوں میں 1.5 سے 1.6 فیصد تک کی یہ اضافی گرمی رک سکتی ہے۔2015 سے 2019 کے سال صنعتی انقلاب سے پہلے کے درجہ حرارت سے 1.09 فیصد زائد تھے۔محکمہ موسمیات کے سربراہ سائنسدان، سٹیفن بلیچر کے مطابق کچھ عرصے کے لیے درجہ حرارت میں 1.5 فیصد اضافے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ پیرس معاہدہ ختم ہو گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پیرس معاہدے میں کسی بھی ایک برس کی بجائے مسلسل 1.5 فیصد اضافے کی بات کی گئی تھی۔بقول ان کے، مگر ہماری موسمی پیشگوئی کے مطابق، آگے بھی درجہ حرارت مسلسل بڑھتا رہے گا، جس سے معاہدے پر عمل درآمد کی توقعات کم سے کم تر ہوتی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…