پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

کوئی باضمیرانسان ٹرمپ کے منصوبے کو قبول نہیں کر سکتا مہاتیرمحمد کے بیٹے نے امریکی صدر کو کھری کھری سنا دیں

datetime 4  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوالالمپور(این این آئی)ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کے صاحب زادے اور ملائیشیا، القدس کونسل کے بورڈ ڈائریکٹر کے چیئرمین داتو مخزر بن مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام نہاد مشرق وسطیٰ منصوبے کو کوئی ذی شعور، عقل مند اور زندہ ضمیر انسان قبول نہیں کرسکتا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بن مہاتیر محمد نے کالالمپور میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ سنچری ڈیل

درحقیقت صدی کا سب سے بڑا جھوٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ صدی کی ڈیل امریکی عوام کی ٹرمپ کے مواخذے سے توجہ ہٹانا اور دوسری بار امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کا ایک حیلہ ہے۔ مگر اسے کوئی بھی انسان معقول قرار نہیں دے سکتا۔خیال رہے کہ مخرز بن مہاتیر ملائیشیا کے شمالی صوبے قدح کے سینیر وزیر  اور حکمراں جماعت’برساتو’ کے نائب صدر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی قوم پرایسا کوئی بھی حل مسلط نہیں کیا جاسکتا جس میں فلسطینی قوم کے بنیادی ارکان بالخصوص فلسطینی اتھارٹی، تحریک فتح اور حماس کو شامل نہ کیا گیا ہو۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تنازع فلسطین کے حوالے سے اقوام متحدہ کی طرف سے بہت سی مثبت تجاویز دی گئی تھیں جنہیں امریکا اور اسرائیل نے مسترد کر دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…