ماسکو(آن لائن)رواں سال جنوری روسی دارالحکومت میں ریکارڈ گرم ترین مہینہ رہا ، یہ بات ملک کے محکمہ موسمیات نے کہی جیسا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث عالمی درجہ حرارت ریکارڈ بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ روس کے محکمہ موسمیات روزگی ڈروم کی لیوڈیمیلا پارشینا نے اے ایف پی کو بتایا کہ ماسکو میں اوسطاً درجہ حرارت زیرو ڈگری سیلسیئس کے قریب ریکارڈ کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ماسکو کا اوسط درجہ حرارت جنوری کے لئے 9.3ڈگری سیلسیئس (48.7ڈگری فارن ہائٹ) رہا جو کہ اوسطاً بلند رہا اور اس نے 1.5ڈگری کا گزشتہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ پارشینا نے یہ کہنے سے انکار کردیا کہ آیا تازہ ترین درجہ حرارت کے ریکارڈ کا تعلق ماحولیاتی تبدیلی سے تھا ۔ ماسکو میں1879ء اور 1891ء سے روس بھر میں بطور مجموعی موسمیاتی ریکارڈ رکھا جارہا ہے۔